ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو دی جانے والی تمام فوجی امداد بند کرنے کا حکم جاری کردیا
- 04, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو دی جانے والی تمام فوجی امداد بند کر دی ـ وہائٹ ہاؤس کے ایک رکن کے مطابق مریکی صدر نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ امن کے خواہش مند ہیں ـ اور ہمارے شراکت داروں کو بھی چاہیے کہ وہ اس مقصد میں ہمارا ساتھ دیں ـ وہائٹ ہاؤس کے عہدیدار کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین کو دی جانے والی امداد روک رہے ہیں ـ اور اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ ہماری دی جانے والی امداد کس مقصد کیلیے استعمال ہو رہی ہے ـ
اس سےپہلے پیر کے دن ڈونلد ٹڑمپ نے یوکرینی صدر (ولادیمیر زیلینسکی) کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس نے روس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ نہ کیا تو وہ اپنے عہدے پر زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکیں گے ـ یوکرین جنگ بندی معاہدے کے بارے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ڈیل زیادہ مشکل نہیں ہے اور اگر کوئی شخص یہ جنگ بندی معاہدہ نہیں کرنا چاہے گا تو وہ زیادہ دیر اپنی کرسی پر ٹک نہیں پاۓ گا ـ دوسری جانب امریکہ کی طرف سے کینیڈا اور میکسیکو پر آج سے 25 فیصد ٹیکس کا اجراء ہو جاۓ گا چین سے آنے والے سامان پر بھی اضافی رقم کا اطلاق آج سے ہوگا ـ

تبصرے