وہائٹ ہاؤس میں زیلینسکی کے ساتھ برے رویے پر امریکی عوام سراپا احتجاج
- 04, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : وہائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر (ولادیمیر زیلینسکی) کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر امریکہ کے نائب صدر کو عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑا ـ یوکرینی صدر کے ساتھ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس) کے ہتک آمیز رویے کی وجہ سے امریکی عوام سرپا احتجاج بن گئی ـ
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس جب سکیننگ کرنے کیلیے ورمونٹ پہنچے تو احتجاجی مظاہرین نے وہاں پر پہنچ کر نعرے لگانے شروع کر دیے کہ جے ڈی وینس جاؤ اور جا کر روس میں سکیننگ کرو ـ امریکی عوام کے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس اپنے خاندان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کیلیے نامعلوم جگہ پر چلے گۓ ـ دوسری طرف مظاہرین نے (امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک) کے خلاف لاس اینجلس ، نیو یارک بوسٹن اور ٹیسلا کمپنی کی دکانوں کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرے کیے ـ

تبصرے