غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کیلیے صیہونی وزیر خارجہ نے شرط رکھ دی
- 05, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے وزیر خارجہ (گیڈ نین) نے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کیلیے شرط عائد کر دی ـ یرو شلم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا آغاز صرف ایک شرط پر ہو سکتا ہے اور وہ یہ ہے کہ غزہ کو ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کیا جاۓ اور اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جاۓ ـ صیہونی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد کے لڑاکے غزہ سے مکمل طور پر نکل جائیں ، اور ہمارے قیدیوں کو چھوڑ دیں ـ اگر حماس اس شرط کو ماننے کیلیے تیار ہے تو کل ہی جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ شرع کیا جا سکتا ہے ۔
دوسری طرف فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس کے عہدیدار سامی ابو ظہری) کا اسرائیل کے وزیر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے جواب میں کہنا تھا کہ فلسطین کی مزاحمتی جماعتوں کے ہتھیار حماس اور دوسری جماعتوں کیلیے سرخ لکیر ہیں اس لیے ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاۓ گا ـ غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس کو تمام اسرائیلی قیدیوں کورہا کرنا پڑے گا اور دوسری طرف اسے اسرائیلی فوج غزہ کو مکمل طور پر خالی کر دے گی ـ ایک دن قبل ہی بن یامین نیتن یاہو نے حماس کو دھمکی دیتے ہوۓ کہا کہ اگر اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو حماس کو ناقابل تصور نتائج بھگتنا پڑیں گے ـ

تبصرے