لبنان پر فضائی حملے میں حزب اللہ کے بحری کمانڈر شہید ، صیہونی فوج کا دعویٰ

     نیوز ٹوڈے :  " بین الاقوامی میڈیا"  کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے منگل کے دن لبنان پر کیے گۓ ایک فضائی حملے میں (حزب اللہ کے بحری گروہ کے سربراہ سید ہاشم شاہ ) کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے ـ صیہونی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے گاؤں " قنان"  کے نزدیک لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللہ کے بحری  گروہ کے کمانڈر سید ہاشم شاہ کو شہید کر دیا ہے ـ

    صیہونی فوج کا کہنا تھا کہ حز ب اللہ کی بحری فوج کے کمانڈر سید ہاشم شاہ اسرائیل کیلیے خطرے کا باعث بننے والی سرگرمیوں میں مصروف تھے ـ اسرائیلی فوج کے مطابق سید ہاشم شاہ حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فوج کا ممبر بھی تھا اور بحری اسمگلنگ آپریشنز میں بھی شامل تھا ـ دوسری طرف لبنان کے سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ لبنان کے جنوبی شہر صور کے ایک علاقے میں صیہونی فوج کے ایک گاڑی پر فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+