امریکہ اور چین کے درمیان ٹیکسوں کی جنگ ، چین نے بھی امریکی درآمدات پر 10 فیصد ڈیوٹی بڑھا دی
- 05, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : ٹیکسز کی لڑائی میں چین نے امریکہ کے جواب میں مزید 15 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے چینی اشیا پر لگاۓ گۓ اضافی ٹیکس کے بعد چین نے بھی امریکہ سے درآمد کی جانے والی زرعی در آمدات پر ڈیوٹیاں بڑھا دی ہیں ـ چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ سے آنے والی مرغی ، مکئی ، گندم اور کپاس پر 15 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا ـ جبکہ سویا بین ، گائے کے گوشت ، جوار ، آبی مصنوعات ، ڈیری کی مصنوعات اور سبزیوں پر 10 فیصد اضافی ٹیکس وصول کیا جاۓ گا ـ
امریکہ سے آنے والی ان اشیا پر یہ ٹیکس 10 مارچ سے لاگو کیا جاۓ گا ـ چین کی جانب سے یہ قدم امریکہ کے صدر ٹرمپ کے چین محصولات پر لگاے گۓ پہلے سے 10 فیصد ٹیکس کو بڑھا کر 20 فیصد کرنے پر اٹھایا گیا ـ چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہوۓ امریکہ کے اس فیصلے کو یکطرفہ قرار دے دیا ـ

تبصرے