امریکی حکومت نے غزہ میں قید امریکی قیدیوں کو آزاد کرانے کیلیے حماس سے رابطہ کیا
- 06, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا غزہ میں قید امریکی قیدیوں کی رہائی کیلیے براہ راست فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کے ساتھ رابطہ ـ امریکی خبررساں ویب سائٹ "ایگزیوس" نے امریکی حکومت کے حماس کے ساتھ رابطے کے بارے میں معلومات دینے والے دو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوۓ بتایا کہ حماس اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان غزہ میں امریکیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے ـ ذرائع کی امریکی میڈیا کو دی گئی اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات پچھلے دنوں قطر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے کے خصوصی ایلچی اور حما س کے رہنماؤں کے درمیان ہوئی ـ امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل امریکہ نے ایک دفعہ بھی حماس سے امریکی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا ـ امریکہ ، حماس کو 1997 سے ایک دہشتگرد تنظیم قرار دے چکا ہے ـ
ذرائع کی امریکی میڈیا کو دی گئی معلومات کے مطابق امریکی حکومت نے حماس کے ساتھ مذاکرات سے قبل اسرائیل کے ساتھ مشاورت کی تھی لیکن اس ملاقات میں ہوانے والے مذاکرات کی تفصیلات اسرائیل کو میڈیا کے ذریعے ہی معلوم ہوئیں ـ امریکی حکومت اور حماس کے درمیان زیادہ تر بات چیت امریکی یرغمالیوں کی رہائی پر ہی ہوئی البتہ غزہ جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی پر بھی بات چیت ہوئی ـ ایگزیو س کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ پالیسیاں جوبائیڈن سے بالکل مختلف ہیں ۔ نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ متعدد مرتبہ حماس کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکیاں اور امریکہ کے کنٹرول میں لینے کی بھی تجویز دے چکے ہیں ـ

تبصرے