امریکہ کی خفیہ ایجنسی ( سی آئی اے ) نے یوکرین کو خفیہ معلومات دینا بند کر دیں
- 06, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : امریکہ نے یوکرین کے ساتھ خفیہ معلومات کا رابطہ ختم کر دیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ (جان ریٹکلف) نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے کہ امریکہ نے یوکرین کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کرنا بند کر دی ہیں ـ امریکہ کا یہ اقدام یوکرینی فوج کیلیے روس کےخلاف جنگ جاری رکھنے میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے ـ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کا یہ اقدام بھی امریکی صدر کی طرف سے یوکرین پر دباؤ ڈالنے اور زیلینسکی کو مذاکرات کیلیے تیار کرنے کیلیےحکمت عملی کا ایک حصہ ہے ایک دن قبل ہی امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کو زیلیسنکی کی جانب سے ایک خط ملا ہے جس میں اس نے مذاکرات کیلیے آمادگی ظاہر کی ہے ـ
میڈیا کے مطابق اس ساری صورتحال سے واقفیت رکھنے والے 3 ذرائع نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے یوکرین کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کرنا بند کر دی ہیں ـ البتہ امریکی خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ بتایا کہ یوکرین کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے کا یہ وقفہ مختصر مدت کیلیے ہوگا اور جلد ہی امریکہ اور یوکرین ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے ـ

تبصرے