ٹرمپ نے یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر حماس کے مکمل خاتمے کی دی دھمکی

     نیوز ٹوڈے : امریکی صدر  کا حتمی فیصلہ ، یرغمایوں کو رہا نہ کرنے پر حماس کے مکمل خاتمے کا اعلان کر دیا ـ برطانوی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ)  نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر اپنے اکاؤنٹ میں  شیئر کردہ ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ اسرائیل کو ہر وہ سہولت دینے جا رہے ہیں جو اسے غزہ جنگ جیتنے کیلیے چاہیے ـ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اگر حماس نے ان کے کہنے پر عمل نہ کیا تو حماس کا ایک رکن بھی نہیں بچ پاۓ گا ـ یہ خبر وہائٹ ہاؤس کی جانب سے ان کے حماس کے ساتھ  قیدیوں کی رہائی کیلیے براہ راست مذاکرات کی تصدیق کے بعد سامنے آئی ـ

     امریکی صدر نے اپنی لکھی گئی پوسٹ میں لکھا کہ اگر یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے ـ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں حماس کو غزہ سے نکل جانے کی دھمکی بھی دی ہے ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے رہائشیوں کو بھی دھمکی دی ہے کہ اگر یرغمالی رہا نہ ہوۓ تو ان کی زندگی کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا ـ ٹرمپ کی جانب سے حماس کو پہلی دفعہ دھمکی نہیں دی گئی ایسے کئی دفعہ پہلے بھی ہو چکا ہے ـ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ابھی بھی حماس کی قید میں 59 یرغمالی موجود ہیں جن میں سے 24 زندہ ہیں اور ان میں 5 امریکی شہری بھی شامل ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+