شامی سیکیورٹی فورس نے سابقہ معزول صدر (بشارالاسد ) کے 28 حمایتی ہلاک کر دیے

      نیوز ٹوڈے : شام کے سیکیورٹی اہلکاروں نے سابقہ شامی صدر ( بشار الاسد) کے 28 حمایتیوں کو ہلاک کر دیا ـ " بین الاقوامی میڈیا " کی رپورٹ کے مطابق سابقہ شامی معزول صدر بشار الاسد کے حمایتیوں نے جمعرات کے دن شام کے علاقہ "جبلہ اور اس کے گردو نواح  کے  قصبوں" میں موجود حکومتی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا ـ شامی صوبے لطقیہ کے سیکیورٹی سربراہ (کرنل مصطفٰی) کا کہنا تھا کہ  معزول سابقہ صدر کے حامیوں نے مختلف علاقوں میں گشت کرتے سیکیورٹی اہلکاروں اور چوکیوں پر حملہ کیا ـ جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورس کے 16 جوان اور  4 عام شہری شہید ہو گۓ ـ

     برطانیہ میں کام کرنے والی ایک مبصرین کی تنظیم کا کہنا تھا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر سیکیورٹی اہلکاروں کا تعلق شام  کے شمال مغربی صوبہ کے شہر "شہاردلب" سے تھا ـ جو کہ باغی گروہ کا گڑھ تھا اور انہوں نے شام کے 13 سالہ خانہ جنگی دور میں بشار الاسد کے خلاف جنگ لڑی ـ شام کی سیکیورٹی فورس کی جوابی کارروائی میں معزول سابقہ شامی صدر کے 28 حمایتی ہلاک ہو گئے ـ بشارالاسد  کے حامیوں کے ساتھ ہونے والی لڑائی کے بعد سیکیورٹی فورس نے جمعہ کے دن صبح 10 بجے تک علاقے میں کرفیو لگا دیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+