پاکستانیوں اور افغانستانیوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کے امکانات نطر آنے لگے

       نیوز ٹوڈے :  اگلے ہفتے سے پاکستانی اور افغانی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگنے کے امکان نظرآنے لگے ـ "برطانیہ کے میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت مختلف ملکوں کے سیکیورٹی نظام کو چیک کر رہی ہے جس کے نتیجے میں کئی ملکوں کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی لگ سکتی ہے ـ امریکی صدر نے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ـ اس حکم نامے کے تحت امریکہ کی سلامتی کو لاحق خطرات کی وجہ سے امریکہ میں داخل ہونے والوں کی سختی کے ساتھ چیکنگ ضروری قرار دی گئی ـ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو سختی کے ساتھ ایسے ملکوں کی لسٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی جن کا سیکیورٹی نظام کمزور ہے اور ان کی جانچ پڑتال کے نظام ناقص ہیں تاکہ ان ملکوں کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی لگائی جا سکے ـ

   امریکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور افغاستان کے شہریوں  کی امریکہ میں داخلے پر مکمل طور پر پابندی لگ سکتی ہے ـ ان نئی امریکی پابندیوں کی وجہ سے وہ ہزاروں افغان شہری بھی امریکہ جانے سے محروم ہو سکتے ہیں جن کو امریکہ میں بسانے کی کلیئرنس مل چکی ہے ـ طالبان کے انتقام کے خوف سے امریکی فوج کا ساتھ دینے والے افغانیوں کو پناہ گزین یا خصوصی ویزوں پر امریکہ میں بسانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور ان لوگوں کو امریکہ کے ویزے بھی مل چکے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+