سعودی عرب نے قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 بھارتی شہریوں کو پھانسی پر لٹکا دیا
- 07, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : دو بھارتی شہریوں کو متحدہ عرب امارات میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا ـ بھارتی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوۓ بھارتی شہر (کیرالے سے تعلق رکھنے والے محمد ریناش ارنگیلو تو اور مرلی دھرن پیر متھاٹا) کو پھانسی کا پھند ا پہنایا گیا ـ متحدہ عرب امارات میں ان دنوں بھارتی شہریوں کو 28 فروری کو قتل کے متعدد الزامات میں سزاۓ موت کی سزا سنائی گئی تھی ـ پچھلے مہینے 15 فروری کو بھی 33 سال کی بھارتی شہری شہزادی خان کو 4 مہینے کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں ابو ظہبی میں پھانسی پر لٹکا یا گیا تھا ـ
شہزادی خان کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ انہیں اس کی سزا سے متعلق نہیں بتایا گیا جبکہ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق یو اے ای نے ان کو اس فیصلے سے متعلق 28 فروری کو مطلع کر دیا تھا ـ شہزادی خان کو پھانسی پر لٹکانے سے قبل 13 فروری کو بھارتی وزیر خارجہ کیرتی وردھن نے پارلیمان کو مطلع کیا کہ عرب امارات میں 29 بھارتی شہری سزاۓ موت کا انتظار کر رہے ہیں ـ ان میں سے سعودی عرب میں 12 کویت میں 3 اور قطر میں 1 شخص قید ہے ـ

تبصرے