شام میں جاری جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد 745 تک پہنچ گئی

     نیوز ٹوڈے : شام میں جاری جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے اوپر پہنچ گئی ـ شام کے مانیٹرنگ گروپ کی دی گئی رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار سے اوپر پہنچ چکی ہے جن میں 745 شامی شہری جبکہ 270 لڑاکے شامل ہیں ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق (لطاکیہ) کے علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد شام کے عبوری صدر (احمد الشرع) نے قومی یک جہتی کا مطالبہ کرتے ہوئے جھڑپوں کی وجوہات معلوم کرنے کیلیے کمیٹی بنا دی ہے ـ  جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے شامی شہریوں کی ہلاکتوں پر اقوام متحدہ ، عرب لیگ اور امریکہ کی جانب سے بھی پر زور مذمت کی گئی ـ

   اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ایجنسی نے شام میں عام شہریوں کے قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کردیا ـ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے سربراہ (ولکر ترک) کے مطابق شام کے شمال مشرقی حصے میں خاندانوں کے قتل عام کی رپورٹ انتہائی خوفناک ہے ـ ولکر ترک  کا کہنا تھا کہ قتل عام کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ د اروں کو کٹہرے میں لایا جاۓ ـ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ (ایڈبانوم ) نے بھی شام میں ہونے والے قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ طبی سہولیات اور ایمبو لینسز پر حملوں کی وجہ سے عوام تک طبی سہولیات پہنچانا مشکل ہوتا جا رہا ہے ـ جمعرات کے دن سے سابقہ شامی صدر (بشارالاسد) کے حامیوں اور شامی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+