بارسلونا پولیس نے پکڑے 10 پاکستانی دہشتگردی کے الزام میں

      نیوز ٹوڈے : اسپین کے شہر (بارسلونا)  سے 10 پاکستانیوں کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ـ  رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے پاکستانیوں کا تعلق ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے ہے ، جس نے باقاعدہ طور پر میسجنگ گروپ بنا رکھے ہیں جن کے ذریعے  یہ جماعت پر تشدد احکامات جاری کرتی تھی ـ  اس تنظیم کا تعلق (ایل ٹی پی)  سے بتایا جا رہا ہے اس سے متعلقہ ایک شخص کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا ہے ـ

   بارسلونا سے ان دہشتگردوں کا 3 مارچ کی رات گرفتار کیا گیا ـ اور 6 مارچ کو ان گرفتار ہونے والے 10ا فراد کو عدالت میں بھی پیش کر دیا گیا ـ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان دہشتگردوں کی بہت تعریف کی جاتی تھی ـ  گرفتار ہونے والے ان 10 افراد پر عدالت میں دہشت گردی میں تعاون ، مالی مدد اور مزید دہشتگردوں کی بھرتی کے الزامات لگائے گۓ ہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+