ایران نے 11 لاکھ افغانیوں کو ملک سے نکل جانے کا حکم جاری کر دیا
- 10, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : ایران نے 11 لاکھ افغانیوں کو ملک سے نکال دیا ـ ایران کے وزیر داخلہ (سکندر مومنی) کے مطابق ایران میں مزید افغان مہاجرین کیلیے گنجائش نہیں ہے ، اس لیے حکومت نے سرحدوں کی نگرانی میں سختی برتنے کا حکم دے دیا ہے تاکہ غیر قانونی نقل وحرکت روکی جا سکے ـ افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان اور ایران سے درخواست کی ہے کہ افغان مہاجرین کو زبردستی واپس بھیجنے کی بجاۓ ایک منظم طریقہ کار اپنایا جاۓ ـ
ایک دن قبل پاکستانی حکومت نے بھی ملک میں موجو تمام افغانیوں ، جن میں افغان شہری کارڈ رکھنے والے بھی شامل ہیں ، کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکل جانے کا حکم دے دیا تھا ـ وزارت داخلہ کے مطابق 31 مارچ کے بعد ملک میں موجود غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جاۓ گا ـ اور اپریل کے شروع ہوتے ہی ان کو زبردستی ملک بدر کیا جاۓ گا ـ ایران اور پاکستان کی جانب سے سخت پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں افغانی مہاجرین بے یقینی کی صورتحال کا شکار رہ چکے ہیں ـ

تبصرے