اسرائیل نے غزہ کو بجلی سے محروم کرنے کا اعلان کر دیا
- 11, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : صیہونی حکومت نے غزہ کو بجلی سے بھی محروم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ حماس نے اسرائیل کے اس اقدام کو بلیک میلنگ قرار دے دیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر تونائی (ایلی کوہن) کی طرف سے غزہ کی بجلی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ـ فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی یہ حرکت ناقابل قبول ہے ۔ اسرائیل یہ سب کچھ صرف اور صرف اسرائیلی قیدیوں کو رہا کروانے کیلیے کر رہا ہے ـ
دوسری طرف غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کیلیے اسرائیل کی مزاکراتی ٹیم آج قطر پہنچ جائے گی ـ اس معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے امریکہ کے سفیر (ایڈم بوہلر) کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات پر اسرائیل کی تشویش امریکہ اچھی طرح سمجھتا ہے لیکن یہ ایسا معاہدہ ہوگا جس کے ذریعے نہ صرف امریکی بلکہ حماس کی قید میں موجود تمام یرغمالی رہا ہو جائیں گے ـ

تبصرے