ہم اسرائیلی ایجنٹ نہیں بلکہ امریکی ہیں حماس کے ساتھ مزاکرات کرنے والے امریکی مزاکرات کار (ایڈم بوہلر) کا بیان
- 11, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : ہم اسرائیلی ایجنٹ نہیں بلکہ امریکی مفاد کیلیے کام کر رہے ہیں حماس کے ساتھ مذاکرات کرنے والے امریکی نمائندے نے دیا بیان ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے امریکہ اور حماس کے بیچ ہونے والے مذاکرات کو تنقید کا نشانہ بناۓ جانے پر امریکہ کے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی مذاکرات کار (ایڈم بوہلر) کا کہنا تھا کہ ہم امریکی ہیں نہ کہ اسرائیل کے ایجنٹ ـ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا اصل مقصد حماس کی قید میں موجود امریکہ کے یرغمالیوں کو رہا کروانا تھا ـ امریکی مذاکراتی ٹیم کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں اس معاملے پر اہم پیش رفت ہو سکتی ہے ـ
اسرائیلی میڈیا کے ایک چینل کو انٹر ویو دیتے ہوۓ امریکی مذاکرات کار ایڈم بوہلر نے بتایا کہ حماس رہنماؤں نے 5 سے 10 سال کیلیے غزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے ـ اس عرصے میں حماس اپنے ہتھیار ڈال کر فلسطین کی سیاسی قیادت سے الگ ہو جائے گی ـ ایڈم بوہلر کا کہنا تھا کہ حماس نے سارے یرغمالیوں کے تبادلے اور 5 سے 10 سال کی جنگ بندی کی شرائط رکھیں لیکن ابھی تک باقاعدہ طور پر ان پر اتفاق نہیں کیا گیا ـ رپورٹ کے مطابق امریکی مذاکرات کے بیان کے بعد اسرائیلی حکومت میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی اور اسرائیل کے اسٹریٹجک امور کے وزراء نے ایڈم بوہلر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاـ

تبصرے