امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات میں یوکرین 30 روزہ جنگ بندی معاہدے پر آمادہ ہو گیا
- 12, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات میں یوکرین ، روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی کیلیے تیار ہو گیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے جنگ بندی معاہدے کیلیے پیش کردہ امریکی تجاویز منظور کر لیں ـ مذاکرات کے بارے میں دونوں ملکوں کی جانب سے جاری کیے گۓ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کی جانب سے فوجی امداد کی بحالی اور خفیہ ایجنسیوں کی سہولیات فراہم کیے جانے کی امریکی یقین دہانی پر یوکرین جنگ بندی کیلیے راضی ہوا ہے ـ
رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان یوکرین کے معدنی ذخائر پر بھی جامع معاہدے کو جلد ہی حتمی شکل دینے پر اتفاق ہو گیا ـ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنا روس پر بھی لازم ہوگا اور دونوں ملکوں کی رضا مندی سے اس معاہدے میں توسیع ہو سکتی ہے ـ یوکرین جنگ بندی معاہدہ امریکہ اور یوکرین کے وفود کے درمیان جدہ میں 8 گھنٹے کے مذاکرات کے بعد طے پایا ـ امریکہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے وفد کی قیادت امریکی وزیر خارجہ نے کی جبکہ یوکرین کی طرف سے یوکرین وفد کی قیادت یوکرین کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے کی ـ "عرب میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق (سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر مملکت اور کابینہ کا کارکن مساعد بن محمد) بھی مذاکرات میں شریک تھے

تبصرے