مغربی کنارے میں صیہونی فوج کے حملوں میں 6 فلسطینی شہید

     نیوز ٹوڈے  : فلسطین میں مغربی کنارے پر صیہونی فوج کے حملوں  میں بزرگ خاتون سمیت 6 فلسطینی شہری شہید ہو گۓ ـ میڈیا ایجسنی "رائٹرز" کی رپورٹ کے مطابق  فلسطین اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران حنین میں 6 افراد کو شہید کر دیا ہے جن میں ایک بزرگ عورت بھی شامل ہے ـ صیہونی فوج کی جانب سے جاری کیے گے بیان میں بتایا گیا کہ حنین کے علاقہ میں ایک گھر پر پولیس اسپیشل فورس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد شہید ہو گۓ ـ صیہونی فوج کے مطابق منگل کے دن صیہونی فوج کے جوانوں پر حملہ کرنے والے ایک شخص کو بھی شہید کر دیا گیا ـ

   فلسطین اتھارٹی کی دی گئی ایک 60 سالہ بزرگ خاتون شہادت کی رپورٹ پر صیہونی فوج نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ـ اس سے پہلے صیہونی فوج کی گاڑی نے ایک موٹر سائیکل سوار فلسطینی کو بھی ٹکر مار کر شہید کر دیا تھا ـ رپورٹ کے مطابق جاری سال کے جنوری کے مہینے سے جاری مغربی کنارے پر صیہونی فوج کی کارروائیوں میں اب تک 30 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ صیہونی فوج کی ان کارروائیوں کی وجہ سے اب تک حنین کے ہزاروں شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گۓ ہیں ـ اسرائیلی فوج حنین میں پناہ گزین کیمپوں سمیت نزدیکی شہروں کی عمارتوں ، فلسطینیوں کے گھروں ، سڑکوں اور پانی کے پائپوں کو تباہ کرنے میں مصروف ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+