جنگ کے دوران یوکرین کا ماسکو پر سب سے بڑا ڈرون حملہ

     نیوز ٹوڈے : یوکرین کا جنگ کے دوران روس پر سب سے بڑا ڈرون حملہ ـ " بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نےماسکو  پر لاتعداد ڈرونز داغے اس حملے میں ایک روسی شہری ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ـ روسی وزارت دفاع کے مطابق رات گۓ یوکرین کے کئی روسی علاقوں پر داغے گۓ 337 ڈرونز مار گراۓ ـ جن میں سے 99 ڈرونز کا ہدف ماسکو تھا ـ روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ یوکرین کی سرحد کے ساتھ ملحقہ  کرسک کے علاقے میں بھی  12 ڈرونز تباہ کیے گۓ ـ

   یوکرین نے روس پر یہ حملہ ایسے وقت میں کیا جب دوسری جانب سعودی عرب میں جنگ بندی معاہدے کیلیے امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا دور چل رہا ہے ـ   یوکرین جنگ بندی معاہدے کیلیے ہونے والے مذاکرات میں شرکت کیلیے یو کرین کے صدر (ولادیمیر زیلینسکی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو) بھی سعودی عرب میں موجود ہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+