یوکرین جنگ کے حوالے سے فیصلے امریکہ یا یوکرین نہیں بلکہ روس خود کرے گا روسی وزارت خارجہ

     نیوز ٹوڈے : یوکرین جنگ بندی معاہدے کے فیصلے امریکہ یا یوکرین نہیں بلکہ روس کرے گا  ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق روس کے ساتھ 30 دن کیلیے جنگ بندی معاہدے کیلیے امریکہ کی پیش کردہ تجویز پر عمل درآمد کیلیے یوکرین راضی ہو گیا ـ امریکہ نے یہ تجویز کچھ دن قبل  سعودی عرب میں روس کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی مزاکرات میں پیش کی تھی ـ لیکن اب روس کی جانب سے روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یوکرین جنگ کے حوالے سے روس اپنے فیصلے خود کرے گا ـ

    یوکرین کے بارے میں اہم خبریں امریکہ یا یوکرین نہیں بلکہ روس دے گا ـ روس کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ روسی فیڈریشن کے اہم فیصلے فیدریشن سے باہر نہیں کیے جاتے لیکن اب کچھ لوگ کوششوں اور معاہدوں کی صورت میں فیڈریشن کی پوزیشن باہر طے کرنے کی کوشش میں لگے ہیں ـ البتہ  کوئی بھی معاملہ ہو روسی فیڈریشن کی پوزیشن روسی فیڈریشن کے اندر ہی طے کی جائے گی ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+