عرب امارات نے ٹرمپ کا جوہری مذاکرات کیلیے لکھا گیا دھمکی آمیز خط ایران کو پہنچا دیا

      نیوز ٹوڈے : متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر نے جوہری مذاکرات کیلیے  ڈونلڈ ٹرمپ کا لکھا گیا خط ایران کو پہنچا دیا ـ تہران میں (عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی) کے ساتھ ملاقات کی ، اور امریکی صدر کا خط ان کے حوالے کر دیا ـ اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ عرب ملکوں میں سے کوئی ایک امریکی صدر کا خط ایران تک پہنچائے گا ـ ایران کے (سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای) کے مطابق ٹرمپ کا مزاکرات کیلیے مطالبہ صرف عوام کو دھوکہ دینے کیلیے ہے ـ ایک دن پہلے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بھی دھمکیوں کی صورت میں مذاکرات سے انکار کر دیا تھا ـ

     کچھ دن پہلے ہی امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر مذاکرات کیلیے ایرانی حکام کو  ایک خط لکھا تھا ـ بین الاقوامی میڈیا کی مطابق خط میں ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں ایران مذاکرات کیلیے آمادہ ہو جائے گا کیونکہ  اسی میں ایران کی بہتری ہے ـ خط میں ٹرمپ نے لکھا کہ اگر ایران راضی نہ ہوا تو ہمیں متبادل راستہ اختیار کرنا پڑے گا کیونکہ ہم ایک اور ایٹم بم تیار ہوتا نہیں دیکھ سکتے ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ نمٹنے کیلیے ان کے پاس دو ہی راستے ہیں ایک فوجی اور دوسرا مذاکرات کا اور میری خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ہو جائیں کیونکہ میں ایران کا نقصان نہیں چاہتا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+