امریکی پابندیوں اور بد نظمی کی وجہ سے ایرانی معیشت آئی سی یو میں پہنچ چکی ہے

     نیوز ٹوڈے : امریکہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں  ، بد نظمی اور تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ایران معاشی مسائل میں گھر گیا ـ ایران کی 9 کروڑ آبادی میں سے صرف 6 کروڑ عوام روز مرہ کی ضروری اشیا خرید سکتی ہے ـ ایران کی حکومت نے ان مسائل سے نمٹنے کیلیے اورعوام کو سہولت پہنچانے کیلیے نئی سکیم کا آغاز کر دیا ـ ایران کی پسماندہ 6 کروڑ عوام کوہر مہینے 50 لاکھ ریال فی کس کوپن ملے گا جس سے وہ روز مرہ کی ضروری اشیا خرید سکیں گے ـ ایرانی حکومت سے عوام کو دی جانے والی یہ رقم دیکھنے میں تو بہت زیادہ ہے لیکن پاکستانی روپے اور ڈالر میں یہ بہت کم ہے ـ

    ماہرین کے مطابق ایرانی حکومت کا یہ فیصلہ کافی نہیں ہے کہ اس نے مختلف قسم کے ٹیکسوں کو بڑھا دیا ہے ۔ حکومت اپنے 75 فیصد اخراجات ٹیکسوں کی صورت میں پورا کرنے کی خواہش مند ہے ـ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے ملک میں مہنگائی  اور زیادہ بڑھ جاۓ گی ـ  دوسرے ملکوں سے آنے والی اشیا پر ٹیکس بڑھانے سے ان کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں گی اور یہ چیزیں ایران  کے کھاتے پیتے طبقے کی پہنچ سے بھی دور ہو جائیں گی ـ ماہرین کے مطابق ایرانی معیشت ایمر جنسی میں پہنچ چکی ہے اور اسے آکسیجن کی ضرورت ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+