محمود خلیل کی نیویارک عدالت میں پیشی کے موقع پر ہزاروں افراد کا احتجاج
- 13, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : نیویارک کی عدالت کے باہر فلسطین کے حمایتی (محمود خلیل) کی رہائی کیلیے ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ ـ "الجزیرہ ٹی وی" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ریاست نیویارک کے شہر مین ہٹی کی وفاقی عدالت میں فلسطین کے حامی محمود خلیل کی گرفتاری کے بعد ہونے والی پہلی سماعت کے موقع پر ہزاروں افراد عدالت کے باہر جمع ہو گۓ ـ محمود خلیل کو فلسطین کی حمایت کرنے پر گرفتار کرکے امریکہ سے بے دخل کروانے کیلیے عدالت میں پیش کیا گیا ـ مین ہٹی عدالت کے باہر لوگوں کے ہجوم نے نعرے بازی کی اور محمود خلیل کی رہائی کا مطالبہ کیا ـ
عدالت میں سنوائی کیلیے دیے گۓ معمولی وقت میں محمود خلیل کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کو ریاسست لوسیانا کے جنوبی علاقے کی جیل میں رکھا گیا ہے اور ان کو اپنے وکلاء کے ساتھ مشاورت کیلیے صرف ایک بار کال کرنے دی گئی ـ محمود خلیل کے وکیل (رمزی قسیم) کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل کی اپنی مشاورتی ٹیم کے ساتھ بات مکمل بھی نہیں ہوئی کہ رابطہ منقطع کر دیا گیا ـ وکیل کا کہنا تھا کہ اس کال کو ریکارڈ بھی کیا گیا اور اس کی نگرانی بھی کی جا رہی تھی ـ مین ہٹی کی وفاقی عدالت کے جج (جیسی فورمین) نے حکم جاری کیا کہ بدھ کے دن محمود خلیل کی ان کے وکلاء سے بات کرائی جائے اور حکومت اس میں مداخلت نہ کرے ـ اس سے پہلے وفاقی جج جیسی فورمین نے ہی محمود خلیل کے امریکہ سے بے دخلی کے آرڈر عارضی طور پر کینسل کر دیے تھے ـ

تبصرے