فلسطینیوں کو کوئی بھی ان کے گھروں سے نہیں نکال رہا ، امریکی صدر
- 14, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : فلسطینیوں کو کوئی بھی ان کے گھروں سے نہیں نکال رہا ـ آئر لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوۓ (امریکہ کے صدر ٹرمپ) کا کہنا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کو کوئی بھی نہیں نکال رہا ـ دوسری طرف غزہ سے کسی کو بھی نکالنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے دیے گۓ بیان کا فلسطین میں مزاحمتی جماعت (حماس) نے خیر مقدم کیا ـ
پچھلے مہینے ہی وہائٹ ہاؤس میں (اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو) کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے جب میڈیا سے بات چیت کی تو امریکی صدر نے میڈیا کو بتایا کہ امریکہ غزہ پٹی کا کنٹرول سنبھال لے گا اور امریکہ ہی اس کا مالک ہوگا ، تاکہ اس علاقے میں امن قائم ہوسکے اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو سکیں ـ امریکی صدر کی غزہ پر قبضے کے اس بیان کے بعد مسلم ملکوں سمیت روس ، چین اور یورپی ملکوں نے بھی شدید مذمت کی تھی ـ

تبصرے