صیہونی فوج کی فائرنگ سے غزہ کے مشہور فٹبالر (حمدان قشطہ) شہید

      نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے غزہ میں مشہور فٹبالر (حمدان قشطہ) کو شہید کر دیا ـ " بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی غزہ کے علاقہ رفع میں کی گئی فائرنگ سے فٹبالر حمدان قشطہ شدید زخمی ہو گۓ جنہیں  فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ـ جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ فٹبالر حمدان قشطہ شہید ہو گۓ ـ میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ پو ڈرون حملہ بھی کیا ـ اسرائیلی ڈرون حملے میں 7 فلسطینی شہری شہید اور کئی زخمی ہو گۓ ـ دوسری طرف جنوبی لبنان میں بھی صیہونی فوج کے ڈرون حملوں میں ایک لبنانی شہری شہید ہو گیا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+