آذر بائیجان اور آرمینیا 40 سال پرانے جھگڑے کو ختم کرنےپر راضی ہو گۓ

     نیوز ٹوڈے : آرمینیا اور آذربائیجان 40 سال سے جاری جھگڑے کو ختم کرنے کے معاہدے پر راضی ہو گۓ ـ میڈیا کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر دستخط کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ۔ آرمینیا کی وزارت خارجہ کے مطابق آذربائیجان کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کا حتمی مسودہ تشکیل دیا جا چکا ہے ، اور آذربائیجان کے حکام کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کیلیے تیار ہیں ـ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان نے معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے متنازع علاقے سے متعلق تبدیلی کیلیے آرمینیا کے آئین میں تبدیلی کی شرط رکھی ہے ـ

     1980  سرحدی علاقے (نگورونوقرہباخ) پر قبضے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے ـ سوویت یونین سے آزاد ہونے والی دونوں ریاستوں کے درمیان سے جاری جنگ آرمینیا کے نگورونوقرہباخ پر قبضے کے بعد ختم ہوئی تھی ـ لیکن آذربائیجان نے 2020 میں دوبارہ اس علاقے کا کچھ حصہ واپس لے لیا ـ 2023 میں آذربائیجان نے نگورونوقرہباخ میں دوبارہ آپریشن شروع کر دیا جس پر اس علاقے کی علیحدگی پسند جماعت  غیر مسلح ہو گئ اور انہوں حکومت ختم کرکے آذربائیجان میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+