ایرانی سپریم لیڈر نے امریکی صدر کا خط دیکھے بغیر ہی مذاکرات سے انکار کر دیا

     نیوز ٹوڈے : ایرانی سپریم لیڈر (آیت اللہ خامنہ ای) نے امریکی صدر کا خط دیکھے بغیر ہی مذاکراتی تجویز مسترد کر دی ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ایران کو متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر کے ذریعے بھیجے گۓ خط میں امریکی صدر کی جانب سے مذاکرات کی تجویز بھیجی گئی ـ لیکن ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اس امریکی صدر کے بھیجے گۓ خط کو دیکھے بغیر ہی مذاکراتی تجویز مسترد کر دی ـ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ' ٹرمپ کی یہ مذاکرات کی کوشش  صرف دنیا کو دکھانے کیلیے  اور صرف اور صرف ایران کی پوزیشن ختم کرنے کیلیے ہے' ـ

    آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یہ وہی  ڈونلڈ ٹرمپ ہے جس نے 2015 میں ایران کے ساتھ ہوۓ امریکہ کے جوہری معاہدے کو ختم کر دیا تھا ـ اس لیے ہم اس کی اس تجویز کو نہیں مانتے ـ ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ جب ایک فریق  معاہدے کے تمام اصول اپناۓ لیکن دوسرا اپنے وعدے سے مکر جاۓ تو اس کے ساتھ کیسے بات چیت ہو سکتی ہے ـ پچھلے ہفتے ہی امریکی صدر نے کہا تھا کہ انہوں نے ایران کو خط لکھا ہے کہ وہ جوہری مذاکرات کیلیے تیا رہو جائے یا پھر امریکی فوجی کارروائی کیلیے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+