شام میں تاحال 100 سے زائد کیمیائی ہتھیاروں کے پلانٹس کی موجودگی کا انکشاف
- 07, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : کیمیائی ہتھیاروں کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے نے کیا انکشاف شام میں 100 سے زائد کیمیائی ہتھیاروں کے مقامات باقی بچ جانے کا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ وہ شام میں جا کر ان مقامات کا جائزہ لینا چاہتا ہے ـ شام میں میں موجود یہ تمام 100 سے زائد مقامات کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری ، تحقیق اور ذخیرہ اندوزی کے مرکز تھے ـ ماہرین کے مطابق اگر یہ کیمیائی ہتھیار دہشتگردوں کے ہاتھ لگ گۓ تو اس سے خطے کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ـ
نئی شامی حکومت نے عالمی برادری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق وہ بشارالاسد حکومت کے تمام کیمیائی ہتھیاروں کو مکمل طور پر تباہ کر دے گی ـ ماہرین کے مطابق سابقہ شامی صدر بشارالاسد کے دور کے یہ کیمیکل ذخیرے شام کی نئی حکومت کیلیے ایک بڑا چیلنج ہیں کیونکہ ان میں سے کچھ پلانٹس غاروں اور ایسی جگہوں پر ہیں جن کو سیٹلائٹ کے ذریعے بھی تلاش نہیں کیا جا سکتا ـ
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے