ایران نے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا

    نیوز ٹوڈے : ایران نے کیا انکار امریکہ کے ساتھ براہ راسست مذاکرات کرنے سے ـ "بین الاقوامی میڈیا" کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ (عباس عراقچی) نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کریں گے ـ امریکی صدر (ڈوبلڈ ٹرمپ) کے بیان کے بعد  کہ وہ ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو ترجیح دیں گے  ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان سامنے آیا ـ امریکہ کے صدر ٹرمپ نے  پچھلے مہینے ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر بات چیت کا مطالبہ کیا تھا ـ لیکن دوسری  صورت میں ٹرمپ نے ایران پر حملے کی دھمکی بھی دی تھی ـ

    جمعرات کے دن ٹرمپ نے بیان جاری کیا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے خواہش مند ہیں ـ لیکن اس سے اگلے دن ہی ایرانی  وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کے بیان کو رد کرتے ہوۓ کہا کہ ایسا فریق جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ لگاتار دھمکیاں دے رہا ہے اور ا س کے مختلف عہدہ داروں کے متضاد بیانات ہیں ـ اس کے ساتھ براہ راست بات چیت بے مقصد ہے ـ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ  ہم کسی تیسرے فریق کے ذریعے بات چیت کیلیے تیار ہیں (ایرانی وزیر اعظم مسعود پزشکیان) کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ بات چیت کا خواہش مند ہے تو دھمکیاں کیوں دے رہا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+