غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید درجنوں فلسطینی شہید

     نیوز ٹوڈے : غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں مزید درجنوں فلسطینی شہید ہو گۓ ـ "الجزیرہ ٹی وی" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غزہ اور فلسطین کے کئی دوسرے علاقوں پر صیہونی فوج کی تازہ ترین بمباری سے مزید 39 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ (خان یونس) کے علاقے میں 19 اور غزہ شہر کے محلے (زیتون) میں 2 فلسطینی شہید ہو ۓ ـ غزہ کے علاقے (دیر البلاح) کے ایک گھر پر صیہونی فوج کی بمباری سے گھر کے اندر موجود ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگۓ ـ

   ان میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں ـ طبی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری سےغزہ کے علاقے خان یونس میں 19 ، طوفہ اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں 10  اور دیرالبلاح میں 8 فلسطینی شہید ہوۓ ـ  غزہ شہر میں بھی صیہونی فوج کے فضائی حملے میں 2 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ الجزیرہ کی دی جانے والی رپورٹ کے مطابق  صیہونی فوج نے رہائشی عمارتوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+