ٹرمپ نے چین پر مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی

     نیوز ٹوڈے : ٹرمپ نے دی چین کو دھمکی جوابی ٹیرف واپس نہ لینے پر مزید 50 فیصد ٹیکس لگانے کی ـ "بین الاقوامی میڈیا " کے مطابق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے چین کو دھمکاتے ہوۓ کہا کہ چین پہلے ہی ریکارڈ ٹیرف ، غیر مالیاتی ٹیرف ، غیر قانونی سبسڈیز اور کرنسی میں چھیڑچھاڑ کر رہا ہے اور اب اس نے مزید 34 فیصد جوابی ٹیکس لاگو کر دیا ہے ـ ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میں پہلے ہی تمام ممالک کو خبردار کر چکا ہوں کہ جس نے بھی امریکہ پر جوابی ٹیکس عائد کیا اس پر فوری طور پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا جاۓ گا ـ 

  امریکی صدر نے چین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ، جن کا مطالبہ خود ٹرمپ نے کیا تھا ،ان کو بھی کینسل  دینے کا اعلان کر دیا ـ اور دوسرے ملکوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ فوری طور پر شروع کرنے کا اعلان کیا ـ امریکی صدر کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ  میں جان بوجھ کر اتار چڑھاؤ پیدا نہیں کیا گیا ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابقہ نااہل امریکی حکومت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا ـ ٹیکس کا نفاذ ایک دوا کی طرح ہے کسی بھی مرض کو ختم کرنے کیلیے میڈیسن استعمال کی جاتی ہے ـ اور ٹیکس کے نفاذ سے اربوں ڈالر امریکہ  کو موصول ہو رہے ہیں ـ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ اس وقت تک کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی جب تک امریکی تجارتی خسارہ ختم نہیں ہو جاتا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+