سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ملکوں پر ویزے کے اجراء پر عارضی لگا دی

    نیوز ٹوڈے : سعودی عرب نے 14 ملکوں ، جن میں پاکستان بھی شامل ہے ، کو ویزا دینا عارضی طور پر بند کر دیا ہے ـ "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے جن ممالک پر ویزے کے اجراء کی پابندی لگائی ہے ـ ان میں (مصر ، انڈونیشیا ، بنگلہ دیش ، بھارت ۔ نائیجیریا ، عراق، سوڈان ، اردن ، الجزائر ، ایتھوپیا ، تیونس ، پاکستان اور یمن شامل ہیں) ـ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حج سیزن کی وجہ سے ان ملکوں کو فیملی ، بزنس اور عمرہ ویزے نہیں دیے جائیں گے ـ اور یہ پابندی 15 جون تک برقرار رہے گی ـ البتہ اقامتی اجازت نامے ، حج  سے متعلقہ ویزے اور سفارتی ویزے جاری کیے جائیں گے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+