اپریل کی 9 تاریخ کا سورج طلوع ہوتے ہی چین پر 104 فیصد ٹیرف نافذ العمل ہو جاۓ گا

     نیوز ٹوڈے : 9 اپریل کا سورج طلوع ہوتے ہی چین پر 104 فیصد ٹیرف لاگو ہو جاۓ گا ،ترجمان وہائٹ ہاؤس ـ (وہائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ) کے مطابق امریکی ٹیرف پر مذاکرات کیلیے 70 ملکوں نے  اب تک امریکہ کے ساتھ رابطہ کیا ہے ـ جبکہ 9 اپریل کے شروع ہوتے ہی چین پر اضافی ٹیکسز کے ساتھ 104 فیصد ٹیرف نافذ ہو جائے گا ـ  کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ کہ امریکی صدر ٹرمپ ان ملکوں کے ساتھ غیر ملکی امداد اور ان ممالک میں امریکی فوج کی تعیناتی پر بات چیت کریں گے ـ اور امریکی ملازمین کے مفاد اور امریکہ کے تجارتی خسارے میں کمی کی صورت میں ہی کوئی معاہدہ کیا جاۓ گا ـ

  وہائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق جیسے جیسے ان ممالک کے ساتھ مذاکرات ہوتے جائیں گے ، ان پر جوابی ٹیرف لاگو ہوتا جاۓ گا ـ امریکی صدر نے تجارتی ٹیم کو معاہدوں کی تیاری کا حکم دے دیا ہے ـ کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ ہفتے کے دن ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت ہو گی ـ ایران جوہری معاہدے کیلیے تیار ہے ـ چین نے ٹرمپ کی جانب سے مزید 50 فیصد ٹیرف بڑھانے کی دھمکی پر سخت رد عمل دیا ہے ـ چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ اپنی 50 فیصد اضافی ٹیکس کی دھمکی پر قائم رہا تو چین بھی اپنے حقوق اور تحفظ کیلیے  امریکہ کے خلاف جوابی اقدامات کیلیے تیار ہے اور چین یہ لڑائی آخر تک لڑے گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+