امریکہ نے مزید 5 ایرانی کمپنیوں پر پابندی لگا دی

       نیوز ٹوڈے : امریکہ نے ایران کی مزید 5 کمپنیوں پر لگائیں پابندیاں ـ "امریکی محکمہ خارجہ" کے مطابق  چین کےایٹمی پروگرام سے متعلقہ 5 اداروں اور ایک شخص پر پابندی عائد کی گئی ہے ـ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران پر جوہری معاہدے کے حوالے سےدباؤ ڈالنے کیلیے امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کے حکم پر یہ قدم اٹھایا گیا ـ ایران کے جوہری پروگرام میں ان کی مدد کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ـ

   امریکہ اور ایران کے درمیان ایٹمی پروگرام پر  مذاکرات میں دو دن باقی ہیں کہ امریکہ نے ایران کے خلاف یہ قدم اٹھایا  ـ دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک مرتبہ پھر دھمکی دیتے ہوۓ کہا ہے کہ کسی صورت میں بھی اسے ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ـ اور نہ ہی  ایران کو معاہدے کیلیے زیادہ وقت دیا جاۓ گا ـ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ  اگر ایران معاہدے کیلیے تیار نہ ہوا تو پھر اس کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جاۓ گا ـ اور اگر اس کیلیے فوجی کارروائی کی ضرورت پڑی تو اس کیلیے اسرائیلی فوج بھی ہمارے ساتھ شامل ہو گی ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+