نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا

    نیوز ٹوڈے : امریکہ کے نائب صدر کی جانب سے چینی شہریوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا ـ امریکی نائب صدر (جے ڈی وینس)  نے ایک ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی معیشت نے امریکہ کو کیا سمجھ رکھا ہے ـ امریکہ کو چاہیے کہ وہ دوسرے ملکوں  سے بھاری قرض لے کر  ان کی بنائی ہوئی چیزیں خریدنا شروع کر دے چاہے ان کی قیمت بہت زیادہ ہی ادا کیوں نہ کرنی پڑے ـ جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکہ چین کے گنواروں سے رقم ادھار لے کر ان چینی گنواروں کی بنائی ہوئی مصنوعات کیوں خریدتا ہے ـ 

    چین نے نائب امریکی صدر کے اس بیان کو جاہلانہ قرار دیتے ہوے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ جے ڈی وینس کے ایسے بیانات حیران کن اور افسوسناک ہیں ـ چینی سوشل میڈیا پر بھی جے ڈی وینس کے بیان کی پرزور مذمت کی گئی ـ تجارتی  ٹیرف پر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں آۓ دن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے ـ امریکہ کے (صدر ڈونلڈ ٹرمپ)  نے چین کیلیے تجارتی ٹیرف 50 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا تھا ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین پر لگائے گۓ ٹیکس کو بڑھا کر 125 فیصد کرکے جلد ہی اس کا نفاذ کر دیا جائے گا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+