غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
- 10, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : نیتن یاہو انتظامیہ کی ناقص معاشی پالیسیوں اور غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل کی عوام شدید معاشی بحران کا شکار ہو چکی ہے ـ "اسرائیلی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل کے لاکھوں گھرانے خیراتی اداروں کی امداد پر زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں ـ میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے ممبر (مائیر کوہن) نیتن یاہو کی انتظامیہ پر بھڑک اٹھے ـ پارلیمنٹ رکن مائیر کوہن نے کہا کہ اسرائیل میں مہنگائی کی اتنی اونچی اڑان کی وجہ نیتن یاہو حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں ـ
خیراتی اداروں کے سامنے شہریوں کی لبمبی لمبی قطاریں معمول کی بات بن چکی ہے ـ مائیرکوہن نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اسرائیلی شہری ایک وقت کے کھانے کو بھی ترس رہے ہیں ـ ایک اسرائیلی خیراتی ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے تین خاندانوں میں سے ہر تیسرا خاندان انتہائی مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکا ہے ـ

تبصرے