چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
- 10, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : چین کے صوبہ (ہیبائی کے ایک نرسنگ ہوم) میں آگ لگنے سے 20 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گۓ ـ "چینی سرکاری میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام صوبہ ہیبائی کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر 20 افراد جھلس کر ہلاک ہو گۓ ـ اور کئی زخمی بھی ہوئے ـ
رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلیے نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ـ چینی حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کیلیے تحقیقی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ـ اسی سال کے دوسرے مہینے میں بھی صوبہ ہیبائی کی ایک مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے 8 افراد جان بحق اور 15 زخمی ہو گۓ تھے ـ

وسیم حسن
تبصرے