ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا

     نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے چین کے علاوہ تمام ملکوں پر لگائے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کر دیا ـ سارے ملکوں پر صرف 10 فیصد ٹیرف لاگو رہے گا لیکن چین کو 125 فیصد ٹیکس ہی اد کرنا ہوگا ـ امریکی صدر کے مطابق چین کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم دھوکا برداشت نہیں کرتے ـ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اضافی ٹیرف معطل کیے جانے کا حکم جاری ہوتے ہی دنیا بھر میں تیل اور اسٹاک مارکیٹ کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں ـ تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کا اضافہ ہو گیا ـ امریکہ کی سٹاک مارکیٹ میں 7 فیصد تک کا اضافہ ہوا ـ 

    امریکہ کی جانب سے یورپی یونین میں شامل ممالک پر لگاے گۓ اضافی 2 فیصد ٹیرف کے بعد یورپی یونین نے بھی امریکی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس لگا دیا ـ جو 15 اپریل سے لاگو ہو جائے گا ـ دوسری جانب چین کی زراعت و تجارت کے ایک ترجمان کے مطابق اگر امریکہ اپنی دھمکی پر قائم رہا تو چین بھی اس کے خلاف اپنی آخری سانس تک لڑے گا ـ چین نے امریکی ٹیرف کے رد عمل میں 84 فیصد ٹیکس  فوری طور پر لگانے کا فیصلہ کیا ہے 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+