ٹرمپ اور نیتن یاہو نے غزہ سے معصوم فلسطینیوں کی بے دخلی کی تیاریاں شروع کر دیں

     نیوز ٹوڈے : غزہ سے معصوم فلسطینیوں کے بے دخل کرکے شام میں بسانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ـ "اسرائیلی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غزہ کے فلسطینیوں کو شمالی شام میں بسانے کیلیے خیمے لگاۓ جانے لگے ـ رپورٹ کے مطابق فلسطین سے جبری بے دخلی کے بعد فلسطینیوں کو شام میں ترکیہ کی سرحد کے قریب پناہ گزین خیموں میں رکھا جائے گا ـ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے دوران شام کے شمالی حصے میں خیمے نصب کیے گۓ تھے ـ قطر اور ترکیہ ، فلسطینیوں کو پناہ دینے کیلیے شام کے ساتھ رابطے میں ہیں ـ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے دو ادارے فلسطینیوں کی منتقلی کے سارے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ـ

    دوسری جانب ترکیہ کے دونوں اداروں نے اسرائیل کے اس دعوے کی تردید کر دی ـ اس سے پہلے امریکہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ فلسطینیوں کو شام منتقل کرنے کا منصوبہ امریکہ اور اسرائیل مل کر بنا رہے ہیں ـ ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کی مستقل منتقلی کے بناۓ گۓ منصوبے پر اسرائیل نے خاموشی کے ساتھ عمل شروع کر دیا ہے ـ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت  لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر شام منتقل کر دیا جائے گا ـ رپورٹ  کے مطابق پچھلے مہینے ہی امریکی حکومت نے شام کی  عبوری حکومت سے اس معاملے پر بات چیت کر لی تھی ـ البتہ ایک اعلیٰ شامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ انہیں اس ساری کارروائی کا کوئ علم نہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+