امریکہ نے کئ تیل شپنگ کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگا دیں

     نیوز ٹوڈے : ایرانی تیل کی غیر قانونی فروخت میں مدد کرنے والے عوامل پر بھی امریکہ نے پابندیاں عائد کر دیں ـ امریکی محکمہ خارجہ کے دیے گۓ بیان کے مطابق ایرانی تیل کی غیر قانونی فروخت کو روکنے کیلیے نئی پابندیاں لگائی گئی ہیں ـ رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری (جگو بندر سنگھ)  جوکہ عرب امارات میں مقیم ہے ، کی کمپنیوں پر  ایرانی تیل کی نقل و حرکت کا الزام لگاتے ہوۓ  نئی پابندیاں لگائی گئیں ـ امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اپنے تیل کی خفیہ فروخت کیلیے غیر قانونی شپنگ ایجنسیوں پر انحصار کرتا ہے ـ

    امریکہ کے محکمہ خارجہ کی دی گئی رپورٹ کے مطابق 30 بحری جہازوں پر مشتمل ایک  ایسے نیٹ ورک کو بھی بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے جو ایران کی مالی مدد کرتا ہے ـ امریکی حکام کے مطابق بھارتی شہری جگو بندر سنگھ اپنے بحری جہازوں کے ذریعے ایران کی نیشنل آئل کمپنی اور ایرانی فوج کو تیل کی تر سیل کرتا رہا ـ اس سے قبل امریکہ نے  ایرانی کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگائیں ـ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جن کمنیوں اور افراد پر پابندیاں لگائی گئیں وہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے وابسطہ ہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+