نیویارک میں (جیرسی سٹی) کے نزدیک ہیلی کاپٹر دریاۓ ہڈسن میں گر کر تباہ ہوگیا
- 11, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : نیویارک میں ایک ہیلی کاپٹر دوران پرواز "دریاۓ ہڈسن" میں گر کر تباہ ہو گیا جس سے 6 افراد جاں بحق ہو گۓ ـ "امریکی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن دوپہر کے وقت 3 بج کر 15 منٹ پر (جیرسی شہر) کے قریب ایک ہیلی کاپٹر دریاۓ ہڈ سن میں جا گرا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گۓ ـ جیرسی پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کل 6 افراد سوار تھے جن میں 3 بجے بھی شامل تھے ـ حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ـ
نیو یارک کے میئر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور اسپین کے شہری تھے ـ موقع پر موجود افراد کے مطابق ہیلی کاپٹر ہوا میں ہی دو حصوں میں بٹ گیا تھا اور دریا میں گرنے سے قبل اس کا ملبہ بکھر گیا تھا ـ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور اپنی کارروائی شروع کر دی ـ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں البتہ ابھی تک وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ـ

تبصرے