امریکی سینٹرل ایڈم بوہر نے کیا اسرائیل کا چہرہ بے نقاب
- 11, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : امریکہ اور حماس کے درمیان مذاکرات کو اسرائیل نے ناکام بنایا ـ "امریکی سینٹرل ایڈم بوہلر" نے جارحیت پسند اسرائیل کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوۓ کہا کہ 'حماس امریکہ مذاکرات ناکام بنانے والا اسرائیل ہے' ـ ایڈم بوہلر نے کہا کہ مذاکرات مارچ میں شرو ع ہوۓ اور ایک مہینے کے اندر ہی قطر میں ہونے والی 3 ملاقاتوں کے بعد ناکام ہو گۓ تھے ـ
سینیٹر کے مطابق امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) چاہتے تھے کہ حماس اپنی حراست میں موجود اکیلے امریکی یرغمالی کو رہا کر دے تاکہ امریکی صدر اپنی اس کامیابی کا اعلان اپنے کانگریس کے پہلے اجلاس میں کر سسکیں ـ ایڈم بوہر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یرغمالی کی رہائی کا سہرا اپنے سر پر سجا کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے تھے ـ امریکی سینیٹر کے مطابق حماس کے امریکی یرغمالی کو رہا نہ کرنے کی وجہ صرف اور صرف اسرائیل تھا ـ اسرائیل حماس اور امریکی مذاکرات کے سخت مخالف تھا اور یہی ان مذاکرات کی وجہ بنی ـ

تبصرے