اسرائیلی وزیر کی بیٹی نے اپنے بھائی اور باپ کے خلاف جنسی استحصال کا مقدمہ درج کروایا

    نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر (اوریت اسٹروک) کی بیٹی نے اٹلی میں باپ اور بھائی کے خلاف متعدد مرتبہ جنسی استحصال کا الزام لگا کر مقدمہ درج کروایا ـ "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بستیوں اور قومی مشنز کے وزیر اوریت اسٹروک کی بیٹی (شوشانہ اسٹروک) نے اٹلی پولیس کو دیے جانے والے بیان میں بتایا کہ میرے باپ اور بھائی نے  کئی مرتبہ میرا جنسی استحصال کیا ـ

   شوشانہ اسٹروک نے کہا کہ میں ایک لمبے عرصے تک اس اذیت کو برداشت کرتی رہی اور کسی فیصلے تک پہنچنے  میں ذہنی ڈپریشن کا شکار رہی ـ اوریت اسٹروک کی بیٹی  کا کہنا ہے کہ میں نے اٹلی کی پولیس کو تمام حالات سے آگاہ کر دیا ہے اور اب میں بہت پر سکون ہوں ـ شوشانہ اسٹروک کے اس بیان کے جواب میں اسرائیلی وزیر یا اس کے اہلخانہ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ـ اور نہ ہی اٹلی پولیس نے اس کیس کو تاحال آگے بڑھایا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+