غزہ پٹی میں صیہونی فوج کے حملے میں 6 سگے بھائی شہید
- 14, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : غزہ پر صیہونی فوج کی بربریت میں آۓ دن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہےـ غزہ پر تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں 6 بھائیوں سمیت 37 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کےمطابق 10 سے 34 سال کی عمر کے 6 سگے بھائی جو کہ غزہ کے علاقہ (دیر البلاح) میں معصوم فلسطینیوں میں کھانا تقسیم کر رہے تھے ، صیہونی فوج کے حملے میں شہید ہو گۓ ـ (شہداء کے والد ابو مہدی) کے مطابق ان کے بیٹے جنگ کے آغاز سے ہی بغیر ہتھیاروں کے ضرورت مند معصوم فلسطینیوں کی مدد کر رہے تھے ـ عالمی ادارہ صحت کی دی گئی رپورٹ کے مطابق امدادی سامان کی فراہمی کے وقت مچنے والی دھکم پیل کی وجہ سے بھی ایک فلسطینی بچہ شہید ہو گیا ـ
عرب میڈیا کی دی جانے والی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر ہونے والے صیہونی فوج کے حملوں میں 37 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ جنگ کے دوران اب تک 50 ہزار 499 فلسطینی شہید اور 61 ہزار 400 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں ـ جبکہ ہزاروں فلسطینی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں جن کو مردہ تصور کیا جارہا ہے ـ صیہونی فوج نے ہفتے کی شام کو غزہ کے (ال اہلی ہسپتال) کے کئی بلاک بھی بمباری سے تباہ کر دیے تھے ـ

تبصرے