یمن کے علاقے (صنعا) میں فیکٹری پر امریکی حملے میں 5 افراد شہید اور 13 زخمی
- 14, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : یمن کے صوبہ (صنعا) پر امریکہ نے فضائی حملہ کیا جس سے کئ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مزاحمتی جماعت (انصاراللہ) نے بیان جاری کیا ہے کہ امریکہ نے "بنی مطر" میں ایک فیکٹری پر حملہ کیا ہے ـ انصار اللہ کا کہنا ہے کہ صوبہ صنعا میں فیکٹری پر امریکی بمباری میں 5 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گۓ ـ حوثی جماعت کے مطابق اتوار کے دن امریکہ نے یمن کے علاقوں (صعدہ اور حدیدہ) پر بھی حملے کیے ـ
حوثیوں کے زیر قبضہ یمنی علاقوں پر روزانہ کی بنیاد پر حملے جاری ہیں ، جن کو امریکی حملے قرار دیا جا رہا ہے ـ جس کی وجہ حوثی لڑاکوں کو اہم بین الاقوامی بحری راستوں پر بحری جہازوں کو نشانہ بنانے سے روکنے کیلیے 15 مارچ سے حوثیوں کے خلاف شروع کیا جانے والا امریکی آپریشن ہے ـ جب سے غزہ جنگ شروع ہوئی ہے حوثی لڑاکے نہ صرف بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ باقاعدہ اسرائیل کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں ـ حوثی جماعت اپنی ان کارروائیوں کو مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کا نام دیتی ہے ـ

تبصرے