وہائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مکمل طبی معائنے کی رپورٹ جاری کر دی
- 14, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : وہائٹ ہاؤس نے امریکہ کے صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کے پہلے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی ـ ڈونلڈ ٹرمپ کا جمعہ کے دن ذہنی اور جسمانی طبی معائنہ کیا گیا تھا ـ میڈیکل ٹیسٹ کے بعد امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے ذہنی اور جسمانی دونوں ٹیسٹ بہترین رہے ـ ٹرمپ کا کہنا تھا میرا دماغ بہترین کام کر رہا ہے ـ ٹرمپ کے مطابق میں خود تو اپنے آپ کو مجموعی طور پر صحت مند محسوس کرتا تھا ـ لیکن اپنے آپ کو سابقہ امریکی صدر (جوبائیڈن) سے مختلف ثابت کرنے کیلیے میں نے اپنا دماغی معائنہ بھی کروایا جو کہ کامیاب رہا
وہائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کیے گۓ بیان میں کہا گیا کہ میڈیکل ٹیم کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور بالکل صحت مند ہیں ـ اور وہ کمانڈر ان چیف اور صدر مملکت دونوں عہدوں پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے مکمل اہل ہیں ـ ٹرمپ کے جسمانی طبی معائنے میں چند معمولی مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی جیسا کہ دھوپ میں جلد کا مسئلہ اور پچھلے سال جولائی کے مہینے میں ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں کان پر لگنے والی گولی کے نشان ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی صحت پر ماضی میں انگلیاں اٹھائی جاتی رپیں ـ البتہ وہائٹ ہاؤس کے مطابق صدارتی ڈاکٹر (شام باربابیلا) کے پیش کیے گۓ تفصیلی طبی معائنے میں ان کو جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل صحت یاب قرار دیا گیا ہے ـ

تبصرے