اسرائیل نے غزہ کے آخری فعال ہسپتال کو بھی تباہ کر دیا

    نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج نے غزہ کے آخری ہسپتال کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا ـ (ال اہلی عرب ہسپتال) جو کہ غزہ شہر میں واقع تھا ، اور ابھی تک اس میں معصوم فلسطینیوں کا علاج جاری تھا پر اسرائیل نے فضائی حملہ کر دیا ـ "برطانوی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے ال اہلی ہسپتال کے انسینٹینو کیئر اور سرجری سینٹر کو نشانہ بنایا ـ جس کے نتیجے میں ہسپتال کے یہ دونوں شعبے مکمل طور پر تباہ ہو گۓ ـ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے حملے کے بعد ہسپتال کی دو منزلہ عمارت سے دھوئیں کے بادل اور آگ کے شعلے اٹھتے دکھائی دے رہے تھے ـ

    موقع پر موجود لوگوں کے مطابق حملے کے بعد ہسپتال میں موجود افراد جن میں وہ مریض بھی شامل تھے جو کہ ابھی تک بیڈ پر تھے ان کے بھاگنے کے مناظر ہماری آنکھوں میں تا زندگی محفوظ رہیں گے ـ صیہونی فوج کے مطابق ال اہلی ہسپتال پر حملہ ہسپتال میں قائم حماس کے کمانڈر اینڈ کنٹرول سینٹر کو  تباہ کرنے کیلیے کیا گیا ـ غزہ کی ایمر جنسی سروسز کا کہنا ہے کہ صیہو نی فوج کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ـ میڈیا کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق (دیرالبلاح) کے علاقے میں بے گھر فلسطینیوں میں کھانا تقسیم کرتے ہوۓ 6 بھائی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گۓ ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+