روس نے کی یوکرین پر بلیسٹک میزائلوں کی برسات کر دی

     نیوز ٹوڈے : روس نے  یوکرین پر میزائلوں کی بارش برسا دی جس کے نتیجے میں  32 افراد ہلاک، جبکہ 80 زخمی ہو گۓ ۔ "بین الاقوامی میڈیا"  کے مطابق یوکرینی حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح شمالی شہر (سومی) کے وسط میں راس کے 2 بلیسٹک میزائل آن گرے جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گۓ ـ سال 2025 میں یوکرین پر ہونے والے سب سے مہلک روسی حملے کی یوکرینی صدر (ولادیمیر زیلینسکی) نے پر زور مذمت کی ـ  زیلینسکی  روس کے خلاف سخت بین الاقوامی رد عمل کا مطالبہ کیاـ  ولادیمیر زیلینسکی کا سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے و الے اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ  عام انسانی جانوں کا ضیاع صرف اور صرف بد معاشوں کا کام ہے ـ

    زیلینسکی نے ویڈیوز بھی جاری کیں جن میں تباہ شدہ بس کے پاس پڑی لاشیں اور شہر کے اندر سڑک کے اوپر جلتی ہوئی کاریں بآسانی دکھائی دے رہی تھیں ـ یوکرینی صدر نے کہا کہ یہ حملہ پام سنڈے کے دن کیا گیا جب عام لوگ چرچ کی طرف جاتے ہیں ـ یوکرین وزیر داخلہ کے مطابق روسی حملے کے وقت شہری کاروں ، پبلک ٹرانسپورٹ اور عمارتوں کے اندر موجود تھے ـ یوکرین کے چیف آف سٹاف کے مطابق یوکرین پر داغے گۓ میزائلوں کے اندر کلسٹر گولہ بارود تھا جس کا مقصد یوکرینی شہریوں کو مارنا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+