جنگ بندی معاہدے پر حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم

    نیوز ٹوڈے : حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہو گۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی معاہدے کیلیے قاہرہ میں ہونے والے حماس اور اسرائیل کے درمیان نۓ مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ہی ختم ہو گۓ ـ رپورٹ کے مطابق (فلسطینی اور مصری ذرائع) کا کہنا ہے ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) اپنے مؤقف پر ڈتی ہوئی ہے ـ حماس کا کہنا ہے کہ کسی کوئی بھی معاہدہ جنگ کے مکمل خاتمے کی صورت میں ہی پایہ تکمیل تک پہنچنا چاہیے ـ

    جنوری میں جنگ بندی معاہدے کی ناکامی کے بعد صیہونی فوج نے غزہ میں اپنی بربریت کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے ـ اسرائیل کے مطابق حماس کے مکمل خاتمے تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی ـ فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے اور  غزہ کو خالی کرنے کے  بدلے اسرائیلی قیدیوں کو ایک ساتھ چھوڑنے کیلیے تیار ہیں لیکن اسرائیل یہ معاہدہ مکمل جنگ بندی کیلیے نہیں بلکہ صرف قیدیوں کی رہائی کیلیے کر رہا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+