حکومتی احکامات سے انکار پر ہاورڈ یونیورسٹی کی وفاقی امداد بند کر دی گئی
- 15, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : حکومتی مذاکرات ماننے سے انکار پر امریکہ کی "ہارورڈ یونیورسٹی" کو وفاق سے ملنے والی امداد بند کر دی گئی ـ ہارورڈ یونیورسٹی کو جمعہ کے دن امریکی حکومت کی جانب سے ایک خط لکھا گیا جس میں متعدد مطالبات کے ساتھ یونیورسٹی میں طلبہ اور فیکلٹی کے اختیارات کم کرنے کا حکم دیا گیا ـ حکومتی خط میں یونیورسٹی کو لکھا گیا کہ غیر ملکی طالب علموں کی خلاف ورزیوں سے حکومت کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے اور یونیورسٹی کے تعلیمی نظام پر نظر رکھنے کیلیے کسی بیرونی شخص یا ادارے کو اجازت دی جاۓ ـ جس پر ہارورڈ یونیورسٹی نے ان حکومت احکامات کو غیر قانونی قرار دے دیا ـ
ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر (ایلن گاربر) نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکومت خواہ وہ کسی جماعت سے بھی تعلق رکھتی ہو ، کو حق حاصل نہیں کہ وہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے معاملات میں دخل دے کہ وہ کیا پڑھائیں یا کسی طالب علم کو یونیورسٹی میں رکھیں یا پھر کسی کو ملاز مت دیں ـ ہارورڈ یونیورسٹی کے وکلاء نے بھی یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے قانون سے بالا تر حکومتی احکامات کو ماننے سے انکار کر دیا ـ ہارورڈ کا یہ اقدام امریکہ کی سب سے امیر یونیورسٹی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک جھگڑے کی وجہ بن گیا ـ

تبصرے